English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور سے باندرا کے درمیان چلائی جارہی ہے اسپیشل ٹرین 

share with us

منگلورو 15؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) کونکن ریلوے نے ویسٹرن ریلوے کے ساتھ مل کر کرسمس اور سال نو کے موقع پر مسافروں کی بڑھتی تعداد کو راحت دلانے کے لیے باندار ٹرمنل سے منگلورو جنکشن تک باندرا ۔ منگلورو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ٹرین نمبر 09009باندرا ٹرمنل سے منگلورو کے لیے ایک ہفتہ میں ایک بار چلے گی۔ باندرا سے ٹرین رات 23:55منٹ پر منگل کو 25دسمبر اور یکم جنوری کو چلے گی۔ واپسی میں منگلورو سے باندرا کے لیے بدھ کے روز 26دسمبر اور 2جنوری کو 23:00بجے چلے گی۔ 
ذرائع کے مطابق یہ ٹرین بوری ویل ، وسائی روڈ ، پنویل ، روہا ، کھیڈ ، چپلون ، سنگامیشور روڈ ، رتناگری ، کنکاولی ، کدال ، سواتنت واڑی روڈ ، تھیویم ، مڈگاؤں ، کاروار ، کمٹہ ، بھٹکل، موکامبیکا روڈ (بیندور) کنداپور ، اڈپی ، ملکی اور سورتکل سے ہوتے ہوئے منگلور پہنچے گی۔
ٹرین میں 2ٹائر اے سی کی ایک بوگی ، تھری ٹائر اے سی کی چار بوگیاں، سلیپیر کی دس اور جنرل کی تین بوگیاں رہیں گی ۔ ساتھ ساتھ ہی پینیٹری کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا