English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی قوم یکجٹ ہو کر اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں ؛ترک وزیر اعظم

share with us

انقرہ:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی عوام  کے ایک آزاد اور خود مختار ریاست  کی چھت تلے زندگی بسر کرنے کے خواہاں ہیں۔"القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت" کے مرکزی خیال پر منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم کی دوسری کانفرس استنبول میں جاری ہے۔

ترک اسپیکر اسمبلی نے شرکاء کے اعزاز میں دیے گئے گالا ڈنر میں شرکت کے دوران  فلسطین میں قیام امن  کی شرائط کو زیر ِ لب لایا۔

انہوں نے کہا کہ "فلسطین میں قیام امن کی لازمی شرط سن 1967 میں وضع کردہ سرحدوں پر محیط ، دارالحکومت القدس ہونے والی ایک خود مختار  اور جغرافیائی زمینی سالمیت کی مالک ریاستِ فلسطین کا قیام ہے۔ "

یلدرم   نے  ترکی کے  ہمیشہ فلسطین کی صف  میں شامل ہونے پر زور دیا اور فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطینیوں کے حقوق  و مستقبل کے لیے آپ سب کو یک آواز بننا ہو گا، ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ فلسطینی بھائی مزید وقت ضائع کیے بغیر اور کسی قسم کی شرط پیش کیے بغیر اپنی طاقت کو یکجا کریں اور اپنے حق بجانب دعوے کے سامنے جم کر کھڑے ہو جائیں۔ "

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا