English   /   Kannada   /   Nawayathi

203 شاہی مہمانوں کا شاہ سلمان سے اظہار تشکر

share with us

مدینہ منورہ:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام پر آئے ہوئے مہمانوں نے جمعہ کی نماز مسجد نبوی شریف میں ادا کی۔ انہوں نے خطیب و امام مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی سے جمعہ کا ایمان افروز خطبہ سنا۔ 8افریقی ممالک کے 203 مہمانوں نے حرمین شریفین مقدس شہروں اور مقامات مقدسہ میں شاندار منصوبے نافذ کرنے پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین حج و عمرہ و زیارت پروگرام کو امت مسلمہ کے رہنماں کو ارض مقدس سے جوڑنے کی خوبصورت کوشش سے تعبیر کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا