English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورینیئم کی افزودگی شروع کر سکتے ہیں‘ایران

share with us

تہران:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران جب چاہے 300کلو تک افزودگی کی بندش کو نظر انداز کر کے ہر سطح پر یورینیئم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے‘ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں‘فردو کی ایٹمی تنصیبات میں ایک ہزار 44سینٹری فیوج مشینیں موجود ہیں‘جب بھی ارادہ ہو گافردو میں یورینیئم کی 20فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر سکتے ہیں‘یورپ جلد سے جلد ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے ۔فردو ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں ۔اس سلسلے میں ترقی کا عمل نہیں رکا ۔علی اکبر صالحی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں ہر طرح کی غفلت پر مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فردو کی ایٹمی تنصیبات میں اس وقت ایک ہزار 44سینٹری فیوج مشینیں موجود ہیں۔ ایران جب بھی ارادہ کرے گا فردو میں یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر سکے گا۔انھوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل سے متعلق یورپ کے تعاون پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ جلد سے جلد ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گا اور وہ ایٹمی معاہدے میں امریکی خلا کو پر کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا