English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: دو مسلح گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں 8افراد ہلاک 

share with us

مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیاں بھی جلادیں ، لڑائی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ، حکام 


طرابلس:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں دو مسلح متحارب گروپوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ، مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیوں کو بھی جلا دیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مغربی لیبیا ئی شہر سالاتا کے نزدیک دو مسلح متحارب گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں فائرنگ او خود کار ہتھیاروں کا استعمال جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات میں مسلح گروپوں نے ایک دوسرے کی متعدد گاڑیاں بھی جلا دیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا ۔
۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا