English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں خانہ جنگی میں ملوث اسرائیلی فوجی کو اسرائیل نے کیا بلیک لسٹ

share with us


امریکہ نے سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت 3 افراد کو بلیک لسٹ کردیا،اثاثے مننجمد


جوہانسبرگ، واشنگٹن:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے ایک سابق اسرائیلی فوجی افسر سمیت تین افراد کو جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ سابق اسرائیلی فوجی افسر 'اسرائیل زیو' جنوبی سوڈان کے ایک تاجر اوباک ویلیام اولاؤ اور جنوبی سوڈان کے عہدیدار گریگوری فاسیلی پر ملک میں امن مساعی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے اور امریکا میں موجود ان کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔امریکا نے ان تینوں افراد کے ملکیتی چھ اداروں اور کمپنیوں پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا ہدف بننے والے عناصر جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کو طول دینے کے لیے عسکریت پسند گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرتے تھے۔خیال رہے کہ جنوبی سوڈان میں پانچ سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں 4 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا