English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی قتل معاملہ :امریکی سینیٹ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹہرایا قتل کا ذمہ دار

share with us

واشنگٹن:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔علاوہ ازیں امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔

 

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس پر سعودی عرب نے صحافی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا