English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کی جائے گی ِ اقوام متحدہ نے مبصرین تعیینات کرنے پر کر رہی ہے غور

share with us

صنعاء:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے حالیہ امن مذاکرات کے بعد طے پانے والی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی فوری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ سکیورٹی کونسل سے ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کی قیادت ہالینڈ کے میجر جنرل پیٹرک کامیرٹ کریں گے۔ یمن میں جنگ بندی آٹھ روزہ امن مذاکرات کے بعد طے پائی ہے۔ یہ مذاکرات سویڈن کے قصبے ریمبو میں جمعرات تیرہ دسمبر کو ختم ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا