English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا:اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام وزیر اعظم نے استعفی دے دیا

share with us

کولمبو:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے نے سات ہفتوں کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس دوران وہ ملکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ایسا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا ایک مرتبہ پھر رنیل وکرمے سنگھے کو وزیر اعظم نامزد کر سکتے ہیں۔ وکرمے سنگھے کو صدر سری سینا نے رواں برس اکتوبر میں برخاست کر دیا تھا اور ان کی جگہ چھبیس اکتوبر کو سابق صدر راجا پاکشے کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل بھی کیا لیکن اُسے ملکی سپریم کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔ راجا پاکشے سن 2005 سے 2015 تک صدر بھی رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا