English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیخ الحدیث مفتی محمد خواجہ شریف کا انتقال ،کل رات تدفین عمل میں آئی

share with us

امیر مینائی کا یہ شعر کہ '' ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے / زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے'' نمونہ اسلاف حضرت مولانا الحاج مفتی محمد خواجہ شریف صاحب کی رحلت پر صادق آتا ہے۔کل صبح گیارہ بجے حضرت مولانا اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔  

بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈیڑھ سو سالہ عظیم و قدیم اسلامی عربی دانش گاہ بمعروف ازھر ہند جامعہ نظامیہ کے عظیم سپوت، عمدۃ المحدثین، جید عالم دین حضرت العلامہ مولانا الحاج مفتی محمد خواجہ شریف صاحب قبلہ قادری مدظلہ العالی، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و بانی و مہتمم المعھد الدینی  العربی کابروز جمعہ بتاریخ 14/ دسمبر 2018ء  کو انتقال ہوا

مولاناخواجہ شریف رحمہ اللہ کی نماز جنازہ جامعہ نظامیہ میں  بعد نماز عشاء  ادا کی گئی جس کے باعث جامعہ نظامیہ میں نماز عشاء ٹھیک 8 بجے ہوئی۔ حضرت شیخ الحدیث علیہ الرحمہ کی تدفین احاطۂ بارگاہ قطب پوٹلہ پلی، راجہ پور ضلع محبوب نگر میں عمل میں آئے گی۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ ، رکن اسمبلی  اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ سمیت متعدد دیگر رہنماوں و علما کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے مرحوم کے مکان پر پہنچ کر ان کے حق میں دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت پیش کی۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا