English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل معاہدہ: پی اے سی رپورٹ سے متعلق حکومت نے سپریم کورٹ کو کیا گمراہ، ملکا ارجن کھرگے

share with us

نئی دہلی:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل معاملہ پر کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں غلط جانکاری دی ہے۔ حکومت نے سی اے جی رپورٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا ہے۔ میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے گزارش کر رہا ہوں کہ اٹارنی جنرل کو بلایا جائے اور سی اے جی کے سربراہ سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے کہ کب یہ رپورٹ ایوان میں رکھی گیا، کب سی اے جی کے پاس رپورٹ آئی، کب پی اے سی کے پاس یہ رپورٹ آئی اور کب یہ فائنل ہوئی۔‘‘

کھڑگے نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا کہ سی اے جی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی ہے اور پی اے سی کے سامنے بھی، اس کے بعد پی اے سی نے اس کی جانچ کی۔ سپریم کورٹ میں حکومت نے کہا کہ یہ جانکاری پبلک ڈومین میں موجود ہے۔ تو حکومت بتائے کہ یہ جانکاری کہاں موجود ہے؟ کیا آپ نے اسے دیکھا ہے؟ انھوں نے آگے کہا کہ مودی حکومت کو عدالت میں جھوٹ بولنے کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کھڑگے نے مزید کہا کہ ’’جمعہ کے روز سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس سے مانا جا سکتا ہے کہ عدالت کے سامنے حکومت نے دلائل کو ٹھیک طریقے سے نہیں رکھے۔ عدالت کو حکومت نے ورغلانے کا کام کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ سی اے جی رپورٹ پیش کی گئی ہے، پی اے سی نے جانچ کی ہے جب کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ پی اے سی کی جانچ کے وقت ثبوت لیے جاتے ہیں، پیشی ہوتی ہے، سارے اراکین پیش ہوتے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ جھوٹ پیش کر کے حکومت چیزوں کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ جے پی سی سے اس کی جانچ کرائی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا