English   /   Kannada   /   Nawayathi

رفائل معاملہ: سپریم کورٹ کےفیصلہ کو غلط طریوہ سے پیش کر رہی ہے بی جے پی ، راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:14/ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل سودے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر الزامات پر جواب نہیں دینے اور جے پی سی سے بھاگنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عدالت کے فیصلے کو غلط طریقہ سے پیش کر رہی ہے۔

مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ سودے کے داموں کے بارے میں سی اے جی کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔راہل گاندھی نے کہا ’’وزیر اعظم خاموش رہتے ہیں اور صرف سیتارمن اور جیٹلی ہی بولتے ہیں۔‘‘ راہل نے کہا، ’’حکومت کو ہمیں وضاحت دینی ہوگی کہ سی اے جی رپورٹ کہاں ہے۔ رپورٹ کو پی اے سی کے چیئر مین کھڑگے جی کو دکھائیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی متوازی پی اے سی چل رہی ہو۔ ہو سکتا ہے کسی دوسری پارلیمنٹ میں، ہو سکتا ہے پی اے سی فرانس میں چل رہی ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مودی جی نے کوئی اپنی خود کی پی اے سی پی ایم او میں بنا رکھی ہو۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا