English   /   Kannada   /   Nawayathi

باگلکوٹ میں بلیو وھیل گیم نے لی اٹھائیس سالہ نوجوان کی جان 

share with us

 

باگلکوٹ 14؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) لاکھ کوششوں کے بعد بعض نوجوان ابھی موت کے منھ میں دھکیلنے والے ’’ بلیو وھیل گیم‘‘ کے عادی بن کر اپنی قیمتی زندگی ختم کررہے ہیں ۔ اس گیم سے پورے ملک میں اب تک نہ جانے کتنے نوجوانوں نے اپنی جان کھودی ہے، اخباروں میں بلیو وھیل گیم کی لت لگ جانے کی وجہ سے خود کشی کرکے جان دینے کی خبریں وقفہ وقفہ سے پڑھنے کو ملتی ہیں لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ان خبروں کا اثر ، بچوں اور نوجوانوں پر کیوں نہیں ہورہا ہے؟؟۔ تازہ واردات باگلکوٹ کی ہے جہاں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے اپنے والد کے سامنے چلتی ٹرین کے آگے کود کر اپنی قیمتی جان دے گی۔ شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ نوجوان بلیو وھیل گیم کا عادی تھا اور اپنے آخری اسٹیپ کی تکمیل کے لیے اس جان دے دی البتہ اس کے والد نے اس بات سے انکار کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے والدکے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بذریعہ بائک جارہے تھے ۔ باگلکوٹ کے پرانے علاقہ میں ٹرین کے گذرنے کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے ریلوے پھاٹک پڑا ہوا تھا ۔ اس دوران نوجوان نے اپنے والد سے تھوڑی دیر کے لیے بائک سنبھالنے کے لیے کہا اور خود تیز رفتار ریل کے آگے کود اپنی جان دے دی۔ نوجوا ن میسور میں چامنڈیشوری بجلی سپلائی کمپنی میں ملازم تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا