English   /   Kannada   /   Nawayathi

دس فیصد خالی اسامیوں کی شرط کے بغیر تمام اساتذہ کے کیے جائیں گے ضلع تبادلے,اکھل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم کو اسیم گپتا صاحب کی زبانی یقین دہانی 

share with us


بلڈانہ:14/ڈسمبر2018(فکروخبر/ذوالقرنین احمد)ضلع پریشد کی پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو حکومت کی جانب سے ضلع تبادلے کی سہولت دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق اب تبادلے آن لائن کیے جارہے ہیں۔پچھلے تعلیمی سال میں دو مرتبہ یہ کاروائی ہوچکی ہے اور اس سال تیسرے مرحلے کی کاروائی شروع ہے۔پچھلے مرحلے میں اور اس بار بھی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جن اضلاع میں دس فیصد سے زیادہ اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں وہاں کے اساتذہ کے تبادلے نہ کیے جائے۔اس شرط کی وجہ سے کئی اضلاع کے اساتذہ پچھلے مرحلے میں تبادلوں سے محروم رہے تھے اور اس بار بھی ان اساتذہ کے تبادلے نہیں ہوسکتے تھے۔ یہ ریاست کے ان سینکڑوں اساتذہ کے ساتھ ناانصافی تھی جو برسوں سے اپنے ضلع میں تبادلے کے خواہشمند ہیں۔اکھل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم نے اس ناانصافی کے خلاف گزشتہ مرحلے میں بھی آواز اٹھائی تھی لیکن حکومت نے اس پر کوئی غور نہیں کیا تھا۔جن اضلاع میں دس فیصد سے زیادہ اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں وہاں سے تبادلے نہ کرنے کا حکومت کا مقصد یہ تھا کہ ان اضلاع میں طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ حکومت کے اس مثبت مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے تبادلوں کے تیسرے مرحلے میں پھر سے تنظیم نے ایسی تجویز پیش کی تھی کہ طلبہ کا تعلیمی نقصان بھی نہ ہو اور ان اساتذہ کے ساتھ ناانصافی بھی نہ ہو۔ اکھل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم نے حکومت کے دیہی ترقیاتی محکمہ کو بلاواسطہ دیے گئے نیز ایک مہم کے تحت عامداروں کے ذریعے دیے گئے محضر میں کہا تھا کہ مذکورہ بالا شرط کی وجہ سے دوسرے مرحلے کی طرح کئی اساتذہ اس بار بھی تبادلوں سے محروم رہ جائیں گے۔ سروس میں جونیئر اساتذہ کو تبادلوں کا موقع ملے گا لیکن سینئر اساتذہ تبادلوں سے محروم رہ جائیں گے۔اسی طرح مستقبل قریب میں ہونے والی شکشن سیوک بھرتی کے بعد ان محروم اساتذہ کو تبادلوں کا موقع نہیں رہےگا۔ ان حالات میں اساتذہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اس لیے مذکورہ بالا شرط کے بغیر تمام اضلاع میں تبادلے کیے جائیں لیکن جن اضلاع میں اساتذہ کی آسامیاں دس فیصد سے زائد خالی ہیں ان اضلاع سے اساتذہ کو فی الوقت بری الذمہ نہ کیا جائے بلکہ شکشن سیوک بھرتی ہونے کے بعد انھیں بری الذمہ کیا جائے۔نئی بھرتی کرتے وقت ان تبادلہ شدہ اساتذہ کی اسامیاں اس ضلع میں خالی دکھائی جائیں جہاں یہ اساتذہ فی الحال خدمات انجام دے رہے ہیں اورجس ضلع میں آن لائن تبادلہ ہو جائے گا اس ضلع میں ان اساتذہ کی تعداد کے برابر اسامیاں خالی نہ دکھائی جائیں۔ایسا کرنے سے سے ریاست کے ہزاروں اساتذہ جو تبادلوں کے خواہش مند ہیں انھیں انصاف مل سکے گا اور طلبہ کا نقصان بھی نہیں ہوگا اور کسی بھی قسم کا تکنیکی مسئلہ بھی درپیش نہیں ہوگا۔ اس معاملے پر جب اکھل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم اور اکھل بھارتی اساتذہ تنظیم کے وفد نے دیہی ترقیاتی محکمہ کےریاستی معتمد اسیم گپتا صاحب سے ملاقات کی تو انھوں نے کہا کہ یہ محضر پہلے ہی ہم تک پہنچ چکا ہے اور ہم نےاس کے مطابق کاروائی کردی ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد ریاست کے سینکڑوں اساتذہ میں امید کی ایک کرن جاگی ہے۔اسیم گپتا صاحب سے ملے وفد میں اکھل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی معاون معتمد محمد حفیظ سر، اکھل بھارتیہ اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی نائب صدر انیس بیلدار سر کے ساتھ جاوید سر، اقبال سر، عبدالسلام سر، ابراہیم سر شامل تھے۔ریاستی صدر محمد حنیف سر اور ریاستی معتمد ضمیر رضا شیخ نے اس زبانی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے حکومت اس کے مطابق عمل کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا