English   /   Kannada   /   Nawayathi

مندر میں کھانا نوش کرنے کے بعد دس افراد ہلاک ، اسی اسپتال میں علاج ، دس کی حالت نازک 

share with us

میسورو 14؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) چامراج نگر کے ہنور پولیس تھانہ حدود میں آنے والے ایک مندر میں کھانا نوش کرنے کے بعد دس بھکتو ں کی موت واقع ہونے اور اسی کے قریب افراد کے بیمار ہونے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مندر میںآئے بھکتوں کو پوجا پاٹ کے بعد انہیں پلاؤ دیاگیا جس کو کھانے کے بعد اکثر بھکت قءئے کرنے لگے اور بعض بیہوش ہوگئے ۔ موقع پر موجود دیگر افراد نے فوری طور پر قئے کرنے والے افراد کو اسپتال پہنچایا جہاں دس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ ستر کے قریب افراد ابھی ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اب تک دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے جن میں بعض کی شناخت گوپاما (35) انیتا (12) شانتا (20) اور پاپانا (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دیگر شناخت ابھی باقی ہے۔ ایک بھکت کا کہنا ہے کہ کھانے سے مٹی کے تیل کی بو آرہی تھی ، جیسے ہی لوگوں نے کھانا نوش کیا تو بعض قئے کرنے لگے اور بعض بیہوش ہوگئے۔ 
ضلع کے افسران نے کھانے میں زہریلی اشیاء ملائے جانے کے شکوک کا اظہار کیا ہے ۔ کھانے کی اشیاء ٹیسٹ کے لیے بھیج دی گئیں اور رپورٹ ملنے کے بعد حتمی طو رپر پتہ چل پائے گا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے واقعہ پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال میں زیر علاج افراد کا جلد از جلد علاج کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر بی بی کاویری ، ایس پی دھرمیندر کمار مینا نے اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی۔ ہنور پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا