English   /   Kannada   /   Nawayathi

جئے کسان: راجستھان انتخابات میں مقروض کسان نے جیت حاصل کر رقم کی تاریخ ،

share with us

جئے پور:14/ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)انتخابات صرف پیسے سے ہی نہیں جیتے جاتے، بلکہ عوام کے پیار اور مقبولیت سے بھی فتح حاصل کی جا سکتی ہے، راجستھان کے ایک مقروض کسان نے ایسا کر دکھایا ہے۔راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں ایک ایسے کسان نے فتح حاصل کی ہے، جنھوں نے کھیتی کے لیے تو قرض لیا تھا، لیکن انتخابات کے لیے انھیں قرض نہیں لینا پڑا، بلکہ عوامی چندے سے الیکشن لڑا اور جیت گیا۔

اس مقروض کسان نے کانگریس اور بی جے پی کے امیدوارں کو شکست فاش دے کر تاریخ رقم کی۔خیال رہے کہ مقروض کسان گردھاری لال ماہیا نے راجستھان کے سری گونڈوگر پور اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کی ہے۔

سی پی ایم سے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر گردھاری لال ماہیا نے تقریبا 2400 ووٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔گردھاری لال ماہیا سے جب شروع میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا اس کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہے، نیز اہل خانہ بھی انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے۔ لیکن عوام نے گردھاری لال ماہیا کو سمجھایا اور اپنی طرف سے چندہ دینے کا وعدہ کیا۔

گردھاری لال ماہیا کا کہنا ہے کہ عوام کی حمایت اور پیار سے الیکشن جیتا ہے، ایک طرف دھن تھا، لیکن دوسری طرف عوام کا من تھا۔گردھاری لال ماہیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی الیکشن تھا، جس میں عوام خود الیکشن لڑ رہی تھی۔    

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا