English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی کے بعد بنے نئے نوٹوں پر نیپال میں لگی پابندی

share with us

کھٹمنڈو:14/ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)نیپالی حکومت نے 100 روپے سے زیادہ کی قیمتوں کے ہندوستانی نوٹوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نیپال کی کابینہ نے اس حکم کی فوری طور پر عملآوری کی ہدایت دی ہے۔ مقامی اخبار ’کھٹمنڈو پوسٹ‘ نے سرکاری ترجمان اور وزیراطلاعات ونشریات گوکل بانس کوٹا کے حوالے سے یہ معلومات دی۔

کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابہ کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ترجمان اور وزیراطلاعات ونشریات گوکل بانس کوٹا نے کہا کہ ’’حکومت نے ایک نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال اور اسے اپنے پاس نہیں رکھنےکا حکم جاری کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے 2016 میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری اور بلیک منی کو روکنے کے مقصد سے کی گئی نوٹ بندی کے اعلان کے بعد سے نیپال میں اربوں روپے کی قیمتوں کے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ پھنسے ہوئے ہیں۔

غورطلب ہے کہ ہندوستانی کرنسی کا استعمال نیپال میں آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کی نوٹ بندی کے وقت نیپال کے کئی بینکوں میں ہندوستان کے نوٹ جمع تھے جنہیں واپس نہیں لیا گیا تھا۔ ہندوستان میں 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد 500 اور 1000 کے نوٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا