English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان : دودنوں کے غورو خوض کے بعد گہلوت بنے سی ایم تو سچن پائلٹ بنے نائب سی ایم

share with us

راجستھان:14/ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت تیسر ی مرتبہ راجستھان کے وزیر اعلی بنیں گے اور راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نائب وزیر اعلی ہوں گے۔راجستھان اسمبلی انتخابات کے کانگریس کو کامیابی ملنے کے بعد وہاں وزیر اعلی بنانے کے سلسلے میں دو دن تک جاری غوروخوض اور تبادلہ خیال کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے گہلوت اور پائلٹ کے نام پر مہر لگادی۔ راجستھان کانگریس کے مبصر کے سی وینو گوپال نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں گہلوت کے نئے وزیر اعلی کے طور پر نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ ریاست کے نائب وزیر اعلی ہوں گے۔

اسمبلی الیکشن میں گہلوت سردار پورا سے اور پائلٹ ٹونک سے کامیاب ہوئے ہیں۔ گہلوت 1998 سے 2003 تک اور 2008سے 2011 تک ریاست کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں جب کہ پائلٹ مرکز میں وزیر رہ چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہونے کے بعد اشوک گہلوت نے کہا، ’’وزیر اعلی کے عہدے پر فائز کئے جانے کے لئے میں راہل گاندھی اور نئے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاست کے کسانوں کا قرض ہم معاف کریں گے۔ نوجوانوں کو نوکری ملے گی۔ راجستھان کے عوام کو ہم ایک بہتر حکومت دیں گے۔

ادھر سچن پائلٹ نے نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا