English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرنگی پیٹ میں ریلوے اراضی پر موجود ٹھیلے پولیس کی موجودگی میں خالی کرائے گئے

share with us

 

بنٹوال 13؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریلوے کی اراضی میں اپنا کاروبار کررہے ٹھیلے والوں کو خالی کرانے کے لیے آئے ریلوے افسران کی ٹھیلے والوں نے کھل کر مخالفت کی۔ یہ واقعہ فرنگی پیٹ جنکشن کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کی ملکیت والی زمین پر ٹھیلے والے فروٹ ، ترکاری ، مچھلی اور دیگر اشیاء فروخت کیا کرتے تھے۔ محکمۂ ریلوے کی جانب سے ایک ہفتہ کے اندر اراضی خالی کرانے کے لیے نوٹس بھیجا گیا، ایک ہفتہ گذرنے کے بعد بھی جب ٹھیلے والوں نے جگہ خالی نہیں کرائی تو ٓج صبح ریلوے افسران جے سی بی کے ساتھ آئے اور زبردستی عارضی دکانیں خالی کرائیں۔ لوگوں کی جانب سے کی گئی شدید مخالفت کے بعد افسران نے ایک گھنٹہ کا مزید وقت دیا جس دوران افسران ، ریلوے پولیس اور دکانداروں کے درمیان کافی بحث ہوئی ، اس کے بعد پولیس نے زبردستی پولیس نے دکانیں خالی کرائیں۔ بنٹوال پولیس نے جائے واقعہ پہنچ کر حالات قابو میں کرلیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا