English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کے سربراہ کی یمن امن مذاکرات میں شرکت

share with us

نیو یارک:13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سویڈن میں جاری یمن امن مذاکرات میں آج جمعرات کو شریک ہو رہے ہیں۔ یمن میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں سے ہونے والے ان مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ان مذاکرات میں یمنی حکومت اور حوثی باغی صنعاء کے ایئرپورٹ کو کھولنے اور تیل کی برآمدات شروع کرنے پر تو رضا مند ہو گئے ہیں تاہم بندرگارہی شہر الحدیدہ کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز فریقین قریب 16 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر بھی رضامند ہوئے تھے۔ یمن میں گزشتہ چار برس سے جاری جنگ میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا