English   /   Kannada   /   Nawayathi

موبایلی کی ملازمین کو استعفیٰ دینے کی صورت میں گولڈ شیک ہینڈ کی پیشکش

share with us

ریاض:13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)موبایلی نے اپنے سعودی ملازمین کو استعفیٰ دینے کی صورت میں گولڈ شیک ہینڈ کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق موبایلی کے حلقوں میں اس مسئلے کو لیکر کافی ہنگامہ برپا ہوگا۔ بہت سارے سعودی موبایلی میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔ موبایلی پر کلیدی عہدوں کےلئے سعودی شہریوں کی خدمات حاصل نہ کرنے کا الزام ہے اور اس حوالے سے اس پر دباﺅ پڑ رہا ہے۔ موبایلی نے اپنے چنیدہ ملازمین کو قبل از وقت ملازمت چھوڑنے کیلئے ترغیبات دینا شروع کردی ہیں۔ جو سعودی بھی استعفیٰ دیگا اُسے نہایتہ الخدمہ کے ساتھ دیگر سہولیات اور رعایتیں بھی دی جائیں گی۔ موبایلی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش اختیاری ہے۔ قبول کرنا یا نہ کرنا ملازم کا اپنا حق ہے، اس پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جائیگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا