English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دینے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو سپریم کورٹ کی نوٹس

share with us

نئی دہلی :13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا انتخاب رد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے بدھ کو ان کو نوٹس جاری کیا ۔ عرضی میں الزام لگا یا ہے کہ فڈنویس نے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے حلف نامے میں ان کے خلاف زیر سماعت مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دی تھی ۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی ، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر عرضی پر فڈنویس سے جواب مانگا ہے۔بامبے ہائی کورٹ نے فڈ نویس کا انتخاب رد کرنے کی ستیش اوکے نامی شخص کی عرضی رد کر دی تھی۔

مائی نیتا ڈاٹ انفو کے مطابق ،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڈنویس کے خلاف 22 مجرمانہ معاملے درج ہیں ۔ ان کے خلاف کچھ الزاموں میں سے حملہ کرنے ، حملے کی کوشش، اپنی مرضی سے خطرناک اسلحے یا وسائل سے چوٹ پہنچانے جیسے معاملے بھی شامل ہیں ۔ ایک غیر قانون ی طریقے سے میٹنگ کرنے ، فساد کی کوشش اور اپنی مرضی سے چوٹ پہنچانے جیسے دوسرے معاملے بھی شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ان کی عرضی پر شنوائی کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا