English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین ریاستوں میں شکست کا مہاراشٹر میں سائیڈ افیکٹ ، کانگریس – این سی پی کے رابطے میں ہیں بی جے پی – شیو سینا کے 10 ممبران اسمبلی

share with us

مہاراشٹر :13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہندی ہارٹ لینڈ کی تین ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں ہار کا خمیازہ بی جے پی کو مہاراشٹر میں بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہاں برسر اقتدار بی جے پی اور شیو سینا کے 10 سے زیادہ ممبران اسمبلی کانگریس اور این سی پی کے رابطے میں ہیں ۔ یہ سبھی ممبران اسمبلی مغربی مہاراشٹر کے بتائے جارہے ہیں ۔ امکان ہے کہ مہاراشٹر بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ بھی کانگریس کا ہاتھ تھام سکتے ہیں ۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بی جے پی اور ریاست کی دیویندر فڑنویس حکومت کیلئے بڑا جھٹکا ہوگا ۔ بتادیں کہ ریاست میں بی جے پی – شیوسینا کی اتحادی حکومت ہے ۔ مرکز میں بھی شیو سینا بی جے پی کی اتحادی پارٹی ہے ۔ دونوں ہی حکومتوں میں اتحادی ہونے کے باوجود شیو سینا بی جے پی کے خلاف ہے ۔ وہ رام مندر سمیت دیگر معاملات پر بی جے پی کو گھیرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہے ۔

بتادیں کہ مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مدھیہ پردیش – چھتیس گڑھ میں 15-15 سال کے بعد کانگریس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ راجستھان میں وسندھرا راجے کی حکومت گر گئی ہے ۔ ان کے ساتھ ہی تلنگانہ میں کے سی آر کی قیادت والی ٹی آر ایس نے اقتدار میں واپسی کی ہے ۔ وہیں میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ نے جیت درج کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا