English   /   Kannada   /   Nawayathi

میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس پر اویسی کا سخت رد عمل

share with us

حیدرآباد:13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایم آئی ایم صدر ورکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج کے فیصلے اور قابل اعتراض ریمارکس پر سخت نکتہ چینی کی۔

 حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے صداقت نامہ مستقل سکونت کی اجرائی سے انکار سے متعلق فیصل مقدمہ میں میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سین کے مشاہدات اور فیصلہ میں اظہار کردہ خیالات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غلط ہے مجلس اس فیصلہ کو نہیں مانتی۔

میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بہت سی قابل اعتراضات ریمارکس کئے تھے انھوں نے  یہاں تک کہہ دیا تھا  کہ بھارت کو ہندو ریاست ہونا چاہئے۔ جسٹس سین نے فیصلہ میں یہ تک کہہ دیا تھا کہ وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بھارت کو ایک اور اسلامی ملک بنانے کی کوشش نہ کرے بصورت دیگر وہ بھارت اور دنیا کے لئے قیامت کا دن ہوگا ۔مجھے یہ اعتماد ہے کہ صرف نریندر مودی جی کی زیر قیادت حکومت ہی اس سنگین نوعیت کو سمجھ پائے گی۔

  حالیہ اسمبلی انتخابات میں مجلس کی شاندار فتح پر اظہار تشکر کے لئے پارٹی صدر دفتر دارالسلام میں منعقدہ جلسہ میں صدر مجلس نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' جسٹس صاحب آپ کا فیصلہ غلط ہے آپ دستور ہند پر حلف لیتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ نہیں دے سکتے بھارت کبھی اسلامی ملک نہیں بنے گا' بھارت ایک متنوع اور سیکولر ملک ہے اور رہے گا،  انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ میگھالیہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کس نوعیت کا ہے۔

اسد اویسی نے استفسار کیا کہ' عدلیہ اور حکومت اس کا نوٹ لیں گی کہ بھارت کے تعلق سے کس طرح سے نفرت پیدا کی جارہی ہے  کہ ایک جج  اس طرح کا فیصلہ کیسے دے سکتا ہے مجلس اس فیصلہ کو مسترد کرتی ہے، آپ دستور کی تشریح کرو مودی سے بھیک مت مانگو'۔

  اسد اویسی نے بی جے پی ، کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مودی ملک کے حق میں غلط فیصلے کرتے رہے ہیں اور کانگریس خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ 

اور انھوں نے 2019 میں آندھرا پردیش کے انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آندھرا پردیش آئیں گے ۔ انہوں نے چندرابابو نائیڈو سے کہا کہ 'تیار ہوجاؤ تم یہاں آئے تھے اب ہم وہاں آئیں گے'۔

 اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ کیا کہ ٹی آر ایس سربراہ  کے چندر شیکھر راؤ میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو ایک غیر بی جے پی اور غیر کانگریس متبادل پیش کرسکیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا