English   /   Kannada   /   Nawayathi

اندرا کینٹین کے افتتاح کے موقع پر کانگریس اور بی جے پی لیڈران کے درمیان لفظی جنگ 

share with us

انتظامیہ نے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے : ڈپٹی کمشنرسسی کانتھ سینتل 

منگلورو 12؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانتھ سینتل نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ بی سی روڈ پر اندرا کینٹین کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ نے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ بی جے پی ایم پی نلن کمار کتیل اور بنٹوال ایم ایل اے راجیش نائک نے افسران سے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی مانگ تھی جنہوں نے پروگرام کے دوران ان کے خلاف نعرہ بازی کی تھی ، انہو ں نے کہا کہ یہ اصولوں کے خلاف ورزی ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ اس پروگرام میں بنٹوال کے سابق ایم ایل اے اور سابق وزیر بی رمناتھ رائے کو مدعو کیا گیا تھا اور اس بات سے چند افراد ناخوش تھے۔ اخبارات میں پوچھے گئے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن افراد کو اس موقع پر مدعو کیا گیا تھا وہ سرکاری اصولوں کے مطابق تھا۔ واضح رہے کہ بی سی روڈ پر اندرا کینٹین کی تعمیر کے دوران اراضی معاملہ کو لے کر بھی دوگروہوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی مداخلت کے بعد حل کردیا گیا تھا۔ اب اندرا کینٹین کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کے نام ٹاؤن پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر چندرا شیکھر نے ایک خط بھیجا تھا جس میں افتتاح کی تقریب اصولو ں کے مطابق کرنے کی صلاح دی گئی تھی اور چند افراد نے مانگ کی تھی کہ اس پروگرام میں سابق ایم ایل اے بی رمناتھ شرکت نہ کریں۔ جب تقریب کے دوران رمناتھ رائے بھی موجود تھے تو بعض افراد نے تقریب کے دوران ہی رمناتھ رائے کی موجودگی پر سوالات کیے جس پر کانگریس اور بی جے پی کے لیڈران کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا