English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل پیداوار پر امریکی دباﺅ مسترد

share with us

ریاض:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مسلسل اضافے سے متعلق امریکی دباﺅ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ”سعودی عرب پہلے“ یہ اطلاع امریکی چینل سی این بی سی نے دی ہے۔ امریکی ادارے کا کہناہے کہ سب سے زیادہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے سعودی عرب پر امریکہ تیل پیداوار بڑھانے کیلئے مسلسل دباﺅ ڈال رہا ہے اور سعودی عرب اس دباﺅ کو نظر انداز کررہا ہے۔ آر بی سی کیپٹل مارکیٹس میں انٹرنیشنل اسٹراٹیجک ادارے کی چیئرپرسن نے بتایا کہ سعودی عرب کی اپنی پالیسی یہ ہے کہ (مملکت پہلے) اور وہ اسی پر عمل پیرا ہے۔آئندہ 2ماہ کے دوران پیداوار کم کریگا۔ اس نے دسیوں تیل ممالک کو پیداوار کم کرنے پر راضی بھی کرلیا ہے۔ اوپیک ، روس اور دیگر ممالک یومیہ 12ملین بیرل تیل کم نکالنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ عمل درآمد جنوری 2019ءسے ہوگا۔ سعودی عرب نے نومبر میں یومیہ 11ملین بیرل تیل برآمد کیا۔ جنوری سے یومیہ پیداوار 10.7ملین بیرل ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا