English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات اور سعودی عرب کا بیرونی مالیاتی تصفیوں میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال

share with us


دبئی:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے سرحد پار مالیاتی تصفیوں کے لیے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔المنصوری کے مطابق امارات اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس کی پیش رفت میں دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔المنصوری نے ابوظبی میں مالیاتی ٹکنالوجی سے متعلق کانفرنس میں بتایا کہ امارات کا مرکزی بینک مالیاتی ٹکنالوجی میں پیش رفت کے لیے ایک تزویراتی منصوبے کا ارادہ رکھتا ہے جس کو قانونی اور انضباطی فریم ورک کی سپورٹ حاصل ہو گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا