English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغداد: 3 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کا کیس ، مجرم کو سزائے موت

share with us

بغداد:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دارالحکومت بغداد میں مرکزی فوجداری عدالت نے ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے والے مجرم کو واقعے کے دو ماہ بعد پھانسی کی سزا سنائی ہے۔عدالت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجرم مصطفی کمر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ تین سالہ جعفر الدوری کو بغداد کے علاقے القاہرہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں لے گیا۔ اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ایک آلہ بچے کے سر پر مار دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ مجرم بچے کی لاش کو عمارت میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ عدالت نے بتایا کہ اسے موصول ہونے والے شواہد مجرم کو قصور وار ثابت کرنے کے لیے کافی تھے لہذا تعزیرات عراق کی شق نمبر 406 کے تحت مجرم کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔عراقی بچے جعفر الدوری کے بہیمانہ قتل نے بغداد کو ہلا کر رکھ دیا۔ واقعے پر علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی بالخصوص یہ معلوم ہونے کے بعد کہ قاتل اس بچے کے پڑوس میں ہی رہتا ہے۔عراقی سکیورٹی حکام نے قتل اور زیادتی کے ملزم کو 7 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا