English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کا صدر بنانے کے لیے نئی مہم شروع

share with us

طرابلس:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) لیبیا میں رواں ہفتے ایک نئی مہم سامنے آئی ہے جس میں مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو ملک کا صدر بنانے کی حمایت کی جا رہی ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سابق قذافی حکومت کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں سیف الاسلام کو مارچ 2019ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لیبیا میں سیف الاسلام پر عائد کردہ سیاسی پابندیوں کے خاتمے اور قبائلی سردار کی حیثیت سے ملک کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ہم نے آپ کو نامزد کیا کے عنوان سے جاری اس مہم میں معمر القذافی کے حامی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیف الاسلام القذافی جون 2017ء کو جیل سے رہائی کے بعد منظر پر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا