English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوگل پر احمق لکھنے سے ٹرمپ کی تصویر کیوں کھلتی ہی کانگریس نے گوگل کے سی ای اوسے وضاحت مانگ لی

share with us


واشنگٹن :12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)گوگل کے سی ای او نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ گوگل پر احمق یعنی ’idiot‘ کے لفظ کو سرچ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے ا?تی ہیں۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن متعصب ہے جو احمق لکھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سر چ کیے جاتے ہیں مگر اس بار امریکی کانگریس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو طلب کرکے وضاحت مانگی۔نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دان کے ساتھ یہی معاملہ ہے، گوگل پر’بھکاری‘لکھنے سے وزیراعظم عمران خان، چور لکھنے سے نواز شریف اور شریف خاندان کی تصاویر سامنے آتی ہیں۔اسی طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گوگل دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم بتاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو ان کے نت نئے ناموں کے ذریعے مخاطب کرنے سے ہوتا ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا