English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل: چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ،حملہ آور کی خودکشی

share with us


کیمپیانز:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے خود کشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کردیا۔ فرا نسیسی خبررساں اداے کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص .38 ریولور کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ 5 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے بعدازاں مسلح شخص نے اسی ریولرر سے اپنی جان لے لی۔پولیس نے بتایا کہ ’مسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے پیچھے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے‘۔چرچ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ ’فائرنگ ہونے کے ساتھ ہی سب نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا اور متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مصر کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔وزارت صحت کے ترجمان خالد مگاہِد نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی ہلاک کردیا گیا۔گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک سفید فام امریکی شہری نے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے سدر لینڈ اسپرنگز میں فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں فائرنگ کی۔ٹیکساس کی ایک کاؤنٹی کے کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس چرچ میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد کی ہلاکت اور 20 زخمیوں کی اطلاع ہے جن میں دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا