English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار کار اوورٹیک کے دوران اسکوٹر سے جاٹکرائی ، اسکوٹر سوار زخمی 

share with us

پتور 12؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار کے لاری کو اووٹیک کے دوران مخالف سمت سے آرہی اسکوٹر سوار سے جاٹکرانے کے نتیجہ میں اسکوٹر سوار کے شدید زخمی ہونے کی واردات کیمائی کے قریب آج صبح پیش آئی ہے۔ اسکوٹر سوار کی شناخت اسماعیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار لاری کو اووٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا ، اس دوران ہی مخالف سمت سے آرہی اسکوٹر سے کار ٹکراگئی۔ کار کی ٹکر لگتے ہی اسماعیل کچھ دیر کے لیے ہوا تھا میں بعد میں کار پر گرتے ہوئے زمین پر آرہے۔ کار کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی لاری کی زد میں اسکوٹر آگئی ، لیکن اسماعیل کار پر گرکر زمین پر آرہا تب تک لاری آگے بڑھ چکی تھی۔ یہ پوری واردات ایک سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوچکی تھی جس سے پتہ چل رہا ہے کہ کار ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اچھا یہ ہوا ہے کہ اسماعیل لاری کی زد میں نہ آیا ورنہ ایک بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ شدید زخمی اسماعیل کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا