English   /   Kannada   /   Nawayathi

موجودہ دور میں مدارس کے فارغین کی دعوتی خدمات کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھٹکل کا دورہ کیا جائے : مولانا شاکراللہ رشادی 

share with us

خبروں کی تصدیق کے بعد ہی اس کو آگے بھیجا جائے : مولانا خواجہ معین الدین ندوی 

بھٹکل 11؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) بنگلور سے تشریف لانے والے مہمانِ خصوصی مولانا شاکراللہ رشادی صاحب نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران فکروخبر کے ذریعہ انجام پانے والی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اور اس کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ مولانا نے کہا کہ حق اور صداقت کو چھپانے کے لیے جس طرح اس میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے ، اس کی صورتیں ہمارے سامنے ہے۔ لہذا اسی طریقۂ کار کو اختیار کرتے ہوئے اس کا رخ بدل کر اس کو دینی اور دعوتی خدمات کے لیے استعمال کیا جائے اور اس کے ذریعہ سچی صحافت اور صداقت وسچائی کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی جائے۔ مولانا نے مزید کہاکہ باطل طاقتوں کا سب سے بڑا ہتھیار آج میڈیا ہے ، اسی طریقۂ کار کو اختیار کرتے ہوئے ان کا جواب دینے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانانے اس نظریہ اور قول کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں یہ ملا لوگ مسجد کے حدود تک محدود ہیں ، اگر کسی کو یہ دیکھنا ہو کہ موجودہ دور میں مولانا طبقہ سے جڑے افراد کس طرح نئی ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے کس طرح آگے بڑھ رہے ہیں انہیں بھٹکل کا دورہ کرنا چاہیے او ریہاں کی سرگرمیوں سے واقف ہونا چاہیے۔ 

خبروں کی تصدیق کے بعد ہی اس کو آگے بھیجا جائے : مولانا خواجہ معین الدین ندوی 

قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران خبروں کی تصدیق کے بعد اس کو آگے بھیجنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے جو بھی پیغام موصول ہوتا ہے ، بناء تحقیق کیے ہم کو اس کو آگے بھیج دیتے ہیں جس پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے تجزیہ اور تبصرے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بسااوقات تبصرہ نگاروں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تبصرہ نگاروں اور تبصروں کی کیا اہمیت ہے۔اس ضمن میں مولانا نے کئی ایک مثالیں بھی پیش کیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا