English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر پہلے فکر او ر بعد میں خبر دیتا ہے ، عنقریب ہندی اور عربی میں بھی فکروخبر کے ویب سائٹ کا کیا جائے گا اجراء : ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی 

share with us

بھٹکل 11؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے فکروخبر کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم مدت میں اس کے ذریعہ سے انجام پانے والی دینی اور دعوتی خدمات پر اللہ رب العزت کا شکریہ کرتے ہوئے آئندہ بھی دعوتی اور دینی فوائد کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ مولانا نے کہا کہ شروع دن سے فکروخبر کا یہ دستور رہا ہے کہ فکروخبر ہمیشہ پہلے فکردینے کی کوشش کرتا ہے، اس میں خبر ضمناً ہے جس کو بہانہ کردینی فکرکو نشانہ بنانا ہے ۔ مولانا نے اس موقع پر اپنے مربی اور مشفق سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وسابق امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل حضرت مولانا عبدالباری صاحب فکردے ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے احسانات کو یاد کیا ، مولانا نے کہا کہ جنہوں نے میری انگلی پکڑ کر میری دینی خطوط پر تربیت فرمائی ، آج ان کی یاد ستارہی ہے اور یہ سب کچھ انہی کی دین ہے جو آج تھوڑا بہت دین کی خدمت کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔ مولانا نے فکروخبر کے تعارف میں تفصیل سے اس کے تمام تر پروگرام کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مولانا نے کہا کہ فی الحال ادارہ کی جانب سے ’’ سچی بات ، خبرنامہ ، ٹوینٹی ٹوینٹی خبریں ، اسلامک نیوزان ون منٹ ، درسِ قرآن اور دیگر پروگراموں پابندی کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں ، اسی طرح سیدھی بات اور صدائے حراء کا تذکرہ کرتے ہوئے ان تمام خدمات کو پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالایا۔
نوائطی زبان میں نیوز پورٹل کے اجراء کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو ہمیں اپنی مادری زبان سے جڑ ے رہنے کی نصیحت کی تو دوسری طرف انہو ں نے کہا کہ اس کے ذریعہ سے عوام کو ذمہ داروں سے جوڑنے اور ذمہ داروں کو عوام سے جوڑنے کی فکر کی جائے گی۔ مولانا نے حضرت مولانا سید محمد رابع صاحب حسنی ندوی مدظلہ العالی کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی فکروخبر کے منظر عام پر آنے کے بعد حضرت کی ملاقات ہوتی ہے تو حضرت سب سے پہلے فکروخبر کے بارے میں دریافت فرماتے ہیں اور مفید مشوروں سے بھی نوازتے ہیں۔ مولانا ہاشم صاحب نے مزید کہا کہ سب سے پہلے پروگرام جس میں فکروخبر اردو ویب سائٹ کا اجراء کیا گیا تھا اس موقع پر حضرت مولانا رابع صاحب حسنی ندوی نے سفر پر رہنے کے باوجود اپناپیغام روانہ کیا اور امیدظاہر کی کہ ان شاء اللہ فکروخبر اپنا ہندی آن لائن اخبار کااجراء حضرت ہی کے دستِ مبارک سے دار العلوم ندوۃ العلماء میں کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا