English   /   Kannada   /   Nawayathi

فکروخبر کے نوائطی نیوز پورٹل کا اجراء مولاناملا محمد اقبال ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا 

share with us

آن لائن نعتیہ مسابقہ کے نتائج کا بھی کیا گیا اعلان ، اول ، دوم، سوم اور امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کے درمیان تقسیم کیے گئے انعامات 

بھٹکل 11؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) حق اور حقیقت کی آئینہ داری کوتھامے صحافتی میدان میں اپنے ذمہ داریاں انجام دینے والے ادارہ فکروخبر نے یہاں کی مقامی زبان نوائطی میں اپنا نیوز پورٹل کا آغاز کردیا ہے۔ اس کی رسم اجراء کے لیے کل رات آزاد نگر فرینڈس اسوسی ایشن کے زیر انتظام ایک عظیم الشان پروگرام آزاد نگر فرسٹ کراس میں منعقد کیا گیا جس میں بنگلور کے مسجد بلال عیدگاہ کے امام وخطیب حضرت مولانا شاکرا اللہ صاحب رشادی دامت برکاتھم نے بطورِ مہمانِ خصوصی کے شرکت کی اور پروگرا م کی صدارت صدر فکروخبر بھٹکل حضرت مولانا محمد الیاس ندوی دامت برکاتھم نے فرمائی۔ 
پروگرام کا آغاز رفیق فکروخبر مولانا محمد رضوان کندنگوڑا ندوی کی خوبصورت تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رضوان . شرالی نے پیش کی۔ 
پروگرام میں اسٹیج پر موجود مہمانوں نے فکروخبر کے صحافتی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے نوائطی زبان میں ویب پورٹل کا آغاز کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی، ساتھ ہی ساتھ صحافتی میدان میں بے باکی کے ساتھ آگے بڑھنے پر فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کو بھی مبارکبادی پیش کی ۔
فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے ادارہ کا مکمل تعارف پیش کرتے ہوئے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور عنقریب ہندی اور عربی ویب کا اجراء کرنے کے عزم بھی اظہار کیا۔
ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے پیش کیے جانے والے خصوصی پروگرام اجمل التلاوۃ اور آن لائن نعتیہ مسابقہ کی رپورٹ رفیق فکروخبر مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ اجمل التلاوۃ پروگرام کے تحت رمضان کے تیس دنوں میں تیس پارے نوعمر حفاظ کی تلاوت کے ساتھ پیش کیے گئے جس میں کل چوالیس نو عمر حفاظ نے شرکت کی ، یہ پروگرام عوام وخواص کے ساتھ عالم عربی میں بہت پسند کیا ، اس پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ عام طور پر یہ بات ہمارے مشاہدے میں ہے کہ عالم عربی سے تعلق رکھنے والے قراء کرام کی قرأت سے ہم مستفید ہوتے ہیں اور آسانی کے ساتھ ان کی قرأت ہمیں مل جاتی ہے جبکہ ہمارے یہاں موجود قراء کو لوگوں کے متعارف کرانے کے بارے میں کوئی غور نہیں کیا جاتا ہے۔ تو فکروخبر نے غور کیا کہ ہمارے قراء کو بھی عوام کے سامنے متعارف کرایا جائے اور ان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا جائے۔ آن لائن نعتیہ مسابقہ کے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اس مسابقہ میں یوٹیوب چینل فکروخبر پر کل ایک سو اکیاون مساہمین نے شرکت کی۔ مسابقہ کو تین گروپ علیا، وسطیٰ اور سفلیٰ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ الحمدللہ یہ مسابقہ بھی بڑا کامیاب رہا اور صرف دس دنوں کے اندر اس کی تمام تر کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ ناظرین کی جانب سے بھی اس پروگرام کو بھی بہت پسند کیا گیا ۔ 
آن لائن نعتیہ مسابقہ کے نتائج کنوینر مسابقہ مولانا سید اظہر برماور ندوی نے پیش کیے اور اس کے علیا ، وسطیٰ اور سفلیٰ گروپ میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں کے ساتھ ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کو بھی مومنٹو اور انعامات سے نوازا گیا۔ ساتھ ساتھ ہی اس پروگرام میں اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والے مساہمین نے اپنے نعت کا بھی مظاہرہ کیا۔
پروگرام میں مدیر اداری فکروخبر مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور شکریہ کے کلمات مولانا احمد عیاد ایس ایم ندوی نے پیش کیے ۔ نظامت کے فرائض رفیق فکروخبر مولانا عبدالنور فکردے ندوی اور مولانا عبداللہ شریح کوبٹے ندوی نے بہترین انداز میں انجام دئیے۔ نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر اسٹیج پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ، صدر انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب ، جنر ل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب محی الدین الطاف کھروری ،شیموگہ سے تشریف لانے والے مولانا صفی اللہ صاحب قاسمی ، بھٹکلیس ڈاٹ کام کے بانی جناب محسن شاہ بندری صاحب اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا