English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانسیسی مظاہرین نے صدرکی جانب سے پیش کیے گئے فلاحی منصوبے مستردکردیئے 

share with us

ماکروں کی جانب سے معاشی اصلاحات کا منصوبہ ناکافی ہے،مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان


پیرس ۔11دسمبر(یواین این )فرانس کی زرد صدری تحریک نے صدر عمانویل ماکروں کی جانب سے نشری خطاب میں پیش کئے جانے والے فلاحی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماکروں کی جانب سے معاشی اصلاحات کا منصوبہ ناکافی ہے۔.غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز تحریک نے پیرس سمیت فرانس کے دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ تحریک نے مقامی ذرائع ابلاغ کو اپنے چالیس مطالبات کی فہرست جاری کر دی ۔ادھر فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ افراط زر کے خلاف جاری احتجاج کے جواب میں کئی فلاحی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والحے قوم کو ایک پیغام میں صدر عمانویل ماکروں نے کم سے کم اجرت اور ٹیکس پر چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔صدر ماکروں نے تشدد پر تنقید کی اور کہا کہ مظاہرین کا غصہ گہرا اور کئی طریقوں سے جائز ہے۔ صدر ماکروں نے اعلان کیا کہ 2019 سے کم از کم اجرت 100 یورو فی مہینہ تک بڑھا دی جائے گی۔کم آمدنی والے پنشنروں پر ٹیکس میں اضافہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، اضافی آمدنی یعنی اوور ٹائم پر ٹیکس نہیں ہوگا اور ملازین کی حوصلہ افزائی کے لیے سال کے اختتام پر ٹیکس فری بونس دیا جائے گا۔اگرچہ ماکروں نے امیروں پر ٹیکس نافذ کرنے سے انکار کر دیا، ملک نے کہاکہ یہ ہمیں کمزور کرے گا اور ہمیں نئی ملازمتوں کی تخلیق کی ضرورت ہے۔صدر ماکروں نے تسلیم کیا کہ بہت سے لوگ ان کی معیشت کے معیار سے ناخوش ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ گذشتہ چالیس سالوں میں، اس طرح کے دیہاتوں اور بستیوں میں مشکلات موجود ہیں جہاں عوامی خدمات محدود ہیں اور معیار کی زندگی خراب ہے،انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جنہیں معاشرے میں صحیح جگہ نہیں ملی ہے اور ہر چیز نے ایسے اشارے دیے کہ گویا انہیں بھلا دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا