English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ پر اسرائیلی پابندیاں، 8 فلسطینی مریض زندگی کی بازی ہار گئے

share with us


اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں بیماروں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے،انسانی حقوق تنظیم 


غزہ ۔11دسمبر(یواین این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں شہری علاج کی سہولت سے محرومی کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث اب تک 8 فلسطینی مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ان میں سے تین فلسطینی مریض رواں سال کے دوران فوت ہوئے۔مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مریضوں کے بیرون ملک علاج اسرائیلی پابندیاں بدستور برقرار ہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں لا علاج کئے گئے فلسطینی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ رواں سال بھی ایسے ہی تین مریض دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں غزہ کی پٹی سے باہر لے جانے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی حکام کی طرف سے انہیں غزہ سے غرب اردن لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیم نے صہیونی ریاست کی انتقامی پالیسی کی شدت کیساتھ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں بیماروں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا