English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشتبہ شہریوں کو ترکی کے حوالے نہیں کیا جائے گا: سعودی وزیر خارجہ

share with us

ریاض:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مشتبہ افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کی بات کو مسترد کر دیا ہےالجبیر نے کہا ہے کہ "ہم اپنے شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کرتے۔"واضح رہے کہ  ایک ہفتے قبل ہی ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بدھ کو ترک عدالت نے گرفتاری کے  ورانٹ جاری کیے تھے۔سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ترکی کی جانب سے جن افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق سعودی  خفیہ ایجنسی کے سربراہ  احمد الاسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ترک صدر کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم سعودی حکومت کے اعلی  افراد کی جانب سے دیا گیا  لیکن انھوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ وہ سعودی شاہی خاندان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا