English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان توانائی پارک کے پہلے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

share with us


توانائی پارک سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ، خطے کی معیشتوں میں ایک مرکزی گیٹ وے کا کردار ادا کرے گا،سعودی ولی عہد


ریاض:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان انرجی پارک (سپارک) کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ یہ منصوبہ مشرقی صوبے کے شہر الدمام اور الاحساء کے درمیان واقع ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی اور قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کے چیئرمین خالد الفلیح نے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ سپارک ایک خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔انھوں نے اس منصوبے کے نمایاں خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپارک مملکت کے ویژن 2030ء کے تحت وضع کیے گئے سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔اس سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں اہم مقام دلانے میں مدد ملے گی اور اس سے نرمند افرادی قوت کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔اس موقع پر سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ نصر نے کہا کہ شاہ سلمان توانائی پارک سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور یہ خطے کی معیشتوں میں ایک مرکزی گیٹ وے کا کردار ادا کرے گا،ہم سپارک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں، اس کی تکمیل کے بعد ملککی مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) میں سالانہ 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگا اور بالواسطہ یا بلاواسطہ ملازمتوں کے کم سے کم ایک لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔یاد رہے کہ سپارک 50 مربع کلومیٹر پر محیط توانائی کا ایک بڑا منصوبہ ہے جس کا پہلا مرحلہ 2021ء4 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا