English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا یمن مذاکرات کے آئندہ دور میں تفصیلی امن منصوبہ پیش کرنے کا اعلان

share with us

سٹاک ہو:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے آئندہ دور میں یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کریں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مارٹن گریفتھس نے گزشتہ روز سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں مذاکرات کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یمنی فریق ا?ئندہ سال کے شروع میں مذاکرات کے ایک نئے دور کے انعقاد سے اتفاق کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم ہوائی اڈے کے تنازع پر دونوں فریقوں کے مؤقف میں خلیج کوکم کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یمنی بحران کے حل کے لیے ایک روڈ میپ بہت ضروری ہے اور وہ سویڈن میں جاری ان مذاکرات میں کسی پیش رفت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔عالمی ادارے کے ایلچی نے سویڈن میں جاری امن مذاکرات میں شریک دونوں فریقوں کو جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے ایک روڈ میپ تجویز کیا ہے۔اس کے تحت حوثی ملیشیا اور تمام مسلح گروپ یمن کے شہر الحدیدہ کی بندرگاہ کو خالی کردیں گے۔اقوام متحدہ نے اپنے طور پر فریقین میں اعتماد بحال کرنے کے اقدامات ، مذاکراتی فریم ورک اور تشدد میں کمی کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا