English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان کا ساتھ دینے پر جرمن شہری کو 6 برس قید کی سزا

share with us

برلن :12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی کی عدالت نے افغان طالبان کا ساتھ دینے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک جرمن شہری کو 6 برس قید کی سزا سنا دی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈوسلڈورف کی علاقائی عدالت کے اس فیصلے سے پہلے اس37 سالہ ملزم نے متعدد الزامات کا اعتراف کر لیا تھا، تاہم اس پر اقدام قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ اس جرمن شہری کو رواں برس فروری میں افغانستان کے جنوب میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ جرمن شہری پانچ برس تک طالبان کی صفوں میں شامل رہا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا