English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانسیسی صدر کا جنوری سے تنخواہ بڑھانے کا اعلان

share with us


اوورٹائم ٹیکس کاخاتمہ اور پنشن کی مد میں کاٹی جانے والی رقم میں بھی کٹوتی کردی جائے گی،صدر میکرون


فرانس:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں پر تشدد مظاہروں کے بعد صدر میکرون نے ہتھیارڈال د ئیے، جنوری سے تنخواہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب میں صدرمیکرون نے جنوری سے کم سے کم تنخواہ سو یورو بڑھانے اورپنشنز پر عائد ٹیکسز میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اوورٹائم ٹیکس کاخاتمہ اور پنشن کی مد میں کاٹی جانے والی رقم میں بھی کٹوتی کردی جائے گی۔صدر میکرون نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان سے کچھ لوگوں کی دل آزاری ہوئی، وہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں مظاہرے دیرینہ مسائل کا نتیجہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا