English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کے سیریل کلر کا 81افراد کو موت کی نیند سلانے کا اعتراف کر لیا

share with us


10 خواتین کی آبروریزی بھی کی، میخائل پوپکوف کو 22 خواتین کے قتل کے الزام میں پہلے ہی عمر قید سزا سنائی جا چکی ہے 


ماسکو:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی تاریخ کے سب سے بڑے سیریل کلر میخائل پوپکوف نے 22 خواتین سمیت 81 افراد کو موت کی نیند سلانے کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 افراد کو بے موت مارنے والے روس کے سب سے بڑے قاتل کو ایک بار پھر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔روسی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ملک کا سب سے بڑا قاتل سابق پولیس اہلکار ہے جس کا نام میخائل پوپکوف ہے، سابق پولیس اہلکار کو 22 خواتین کے قتل کے جرم میں پہلے بھی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے تاہم قاتل نے 1992 سے 2007 کے درمیان 59 مزید افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور اسے دوبارہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔میخائل پوپکوف نے 81 افراد کا قتل کرکے اپنے ہی ملک کے 2 سفاک قاتلوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، آندرے چیکاتیلو نے بچوں سمیت 53 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور اسے موت کی سزا دی گئی تھی جب کہ 2007 میں ایک اور قاتل ایلگزینڈر کو ماسکو میں 48 افراد کو قتل کرنے پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔قاتل پوپکوف نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی ملازمت کے دور میں خواتین کو رات کے اوقات میں سیرو تفریح کے لیے بلاتا اور پھر روس کے شہر انگارسک میں پولیس کی گاڑی میں ہی انہیں قتل کردیتا تھا، بعض جرائم کی تحقیقات میں خود بھی حصہ لیا تاکہ خود پر ہونے والے شکوک و شبہات سے بچا جاسکے، قاتل نے بتایا کہ اس نے 10 خواتین کی آبروریزی بھی کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا