English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ آن مائیگریشن پر دستخط کرنے کے تنازعہ، بیلجیئم کی حکومت ٹوٹ گئی

share with us

نیویارک:12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ آن مائیگریشن پر دستخط کرنے کے تنازعے پر بیلجیئم کی حکومت ٹوٹ گئی ۔وزیراعظم چارلس مشل کی حکومت کا اختتام اس وقت ہوا جب ان کی اتحادی فلامش قوم پرست جماعت این وی اے نے اپنی حمایت واپس لیتے ہوئے حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ این وی اے کا موقف تھا کہ بیلجیئم اقوام متحدہ کے ممبرممالک کی جانب سے تارکین وطن کی زندگیوں کے تحفظ اور ان کے انسانی حقوق کا خیال رکھنے کیلئے بنائے گئے معاہدے پر دستخط نہ کرے ۔ جسے 18 ماہ کے طویل بین الاقوامی مذاکرات کے بعد اس سال 13 جولائی کو پاس کیا گیا تھا۔گزشتہ سے پیوستہ جب حکومت نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا تو این وی اے کے علاوہ تمام جماعتوں نے دستخط کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ جس کے بعد حکومت پر عملدرآمد لازمی ہوگیا ۔اس حوالے سے ہفتے کے روز وزیراعظم نے اتحادی کا بینہ کا خصوصی اجلاس بلایا تھا جہاں این وے اے نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لیکر حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی اور انہوں نے استعفے وزیراعظم کو پہنچا دئیے ۔اہم بات یہ ہے کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود موجودہ وزیراعظم ہی آئندہ سال نئے انتخابات کے انعقاد تک نظام حکومت چلائیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا