English   /   Kannada   /   Nawayathi

حزب اللہ کے خلاف آپریشن پیچیدہ، کئی ماہ لگ سکتے ہیں،اسرائیلی وزیر

share with us


حزب اللہ نے سرنگوں کو جنگ کے ایک حربے کے طور پر اختیار کیا ہے، سرنگوں کے ذریعے اپنے جنگجوؤں کی بڑی تعداد اسرائیل داخل کرنا چاہتی تھی، نفتالی بینیٹ 


مقبوضہ بیت المقدس :12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر وزیر نے اعتراف کیا ہیکہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف جاری آپریشن کافی پیچیدہ جس کی تکمیل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ "شمال کی ڈھال" آپریشن آسان کام نہیں بلکہ ایک پیچیدہ آپریشن ہے۔ لبنان کی سرحد پر جاری یہ آپریشن کئی ماہ تک چل سکتا ہے۔اسرائیلی کابینہ کی داخلہ وسیکیورٹی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ حزب اللہ کہ کی سرنگوں کے خلاف آپریشن انجینیرنگ کا پیچیدہ آپریشن ہے۔ جیوش ہوم کے چیئرمین اور وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے سرنگوں کو جنگ کے ایک حربے کے طور پر اختیار کیا ہے اور وہ سرنگوں کے ذریعے اپنے جنگجوؤں کی بڑی تعداد اسرائیل داخل کرنا چاہتی تھی۔بینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ 40 ہزار میزائل ہیں۔ وہ اگرچہ پیچیدہ نہیں مگر صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا