English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب لیگ کا یواین میں حماس مخالف قرار داد ناکام بنانے کا خیر مقدم

share with us


اقوام متحدہ میں فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی ناکامی فلسطینی سفارتی کامیابی ہے، فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو عرب ممالک اور پوری مسلم دنیا کی غیر مشروط حمایت حاصل ہے، احمد ابو الغیط 


قاہرہ :12ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد ناکام بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی ناکامی فلسطینی سفارتی کامیابی ہے۔ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو عرب ممالک اور پوری مسلم دنیا کی غیر مشروط حمایت حاصل ہے۔احمد ابو الغیط نے کہا کہ امریکا کی حماس کے خلاف قرارداد غیر متوازن اور من گھڑت دعووں پر مشتمل تھی۔ اس میں کئی بڑے برے سقم اور مغالطے موجود تھے۔ اس میں صہیونی ریاست کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ہتھکنڈوں کی مذمت کی گئی تھے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امریکا نے جنرل اسمبلی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں بالخصوص حماس کی مذمت کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی تاہم وہ قرارداد ناکام ہوگئی تھی۔عرب لیگ نے کہاہے کہ جنرل اسمبلی میں امریکی قرارداد کی ناکامی اور آئرلینڈ کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں قرارداد کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے منصفانہ مطالبات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا