English   /   Kannada   /   Nawayathi

چکھلی میں شاہین اسکالر گروپ امتحان منعقد : 78طلباء نے امتحان میں حصہ لیا

share with us

بلڈانہ 09؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز)  دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء کیلئے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر (کرناٹک) کے ذریعہ جاری دو سالہ مفت جونیئر کالج ریسیڈنشیل کوچنگ ونیٹ کی تیاری کے لئے ملک کے مختلف مقامات پر 9 ڈسمبر کو اہلیتی امتحانات منعقد کیے گئے. اسی ضمن میں بلڈانہ ضلع واطراف کے طلباء کے لئے چکھلی شہر میں میونسپل اردو ہائی اسکول میں اہلیتی امتحان منعقد کیا گیا تھا . جس میں طلباء و سرپرستوں نے زبردست دلچسپی دیکھائی. اس امتحان میں بلڈانہ ضلع کے دور دراز علاقوں سے 78 طلباء نے حصہ لیا..
معلوم رہے کہ امتحان کا مقصد قابل، ذہین، ضرورت منداور معاشی طور سے کمزور طلبہ کی شناخت اور انھیں گیارہویں اور بارہویں سائنس اسٹریم کے ساتھ ساتھ نیٹ میڈیکل انٹرنس امتحان کی کوچنگ مفت ط عام و قیام کے ساتھ فراہم کرنا ہے۔ یاد رہے کے ہر سال شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن سے کوچنگ کے بعد ریاستی سطح پر سرکاری میڈیکل کالجز میں منتخب ہونے والے طلباء و طالبات کا مجموعی تناسب 6 فی صد سے زیادہ تجاوز کر گیا ہے۔ گذشتہ برس دو سو سے زیادہ طلبہ نے MBBS کورس میں داخلہ کے اہل قرار پائے۔امسال اللہ کی ذات سے بہتر کار کردگی کی توقع ہے اور انشااللہ 2020 تک پورے ہندوستان سے گورمنٹ میڈیکل کالجزمیں ایک فی صد نشستیں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن سے پُر کرنے کا عزم ذمہ داران نے کیا گیا ہے۔
امتحان میں کامیاب طلبہ کی ایک انفرادی ملاقات کے بعد کامیاب 30 لڑکیوں کو فضلانی انٹرنیشنل ریسیڈنشئیل اسکول و جونئیر کالج، ٹاکوے(پونہ سے قریب) کے مقام پر رکھ کر کوچنگ فراہم کی جائیں گی۔

20 لڑکیوں کو شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن کی دیگر شاخوں کے مختلف مقامات پر، 

30 لڑکوں کو بورڈی ریسیڈنشئیل اسکول و جونئیر کالج کے مقام پر 

30 لڑکوں کو شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن کی مہاراشٹر میں قائم کردہ دیگر شاخوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
چکھلی میں شاہین گروپ کے اس اہلیتی امتحان کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول، راجہ بھاؤ بوندرے اردو ہائی اسکول، ثانیہ انگلش میڈیم اسکول چکھلی، حاجی روشن اردو ہائی اسکول چکھلی، کے اسٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شاہیں اکیڈمی تعلقہ سطح کے ذمہ دار ،غیاث باغبان، سراج باغبان، خان فروز سر، اعجاز سر ،جاوید سر ،ابراہیم سر، سلیم سر نے انتھک محنت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا