English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو مشترکہ کاروائی کرنے کی ضرورت ہے: ترک وزیر اعظم

share with us

انقرہ:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر  بن علی یلدرم نے  ایران کے دارالحکومت تہران میں دہشتگردی اور  انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد کے زیر عنوان اسپیکر کانفرنس کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔

 اسپیکر بن علی یلدرم نے اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مسائل حل کرنے  اورجاری  تشدد کو روکنے کے لئے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض کو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  اس وجہ سے علاقے میں امن کے  قیام کے لئے ایران روس اور ترکی مشترکہ طور پر اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

اس اجلاس میں  ایران کے صدر حسن روحانی ،  ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی،  چین کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی  سپیکر چین   زو، روس کے ایوان زیریں نے دومان  کے چیئرمین Vyacheslav Volodin، پاکستان کی قومی اسمبلی کی سپیکر اسد قیصر،  افغانستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے لئے  مختلف ا قدامات پر غور کیا گیا۔

اسپیکر  قومی اسمبلی بن علی  یلدرم  نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اسکی اصطلاحات اور معنی کو   مشترکہ رنگ دیا جائے۔ اگر ایک ملک میں دہشت گرد تنظیم کو دوسرے ملک میں دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا تھا یہاں پر دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانا مشکل کام ہے۔   دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے ممالک علاقائی ممالک ہیں جو خود اس دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور ان ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے  کے خلاف قربانیاں دینے کے باوجود دہشت گردی کے اسباب،  مہیا  کردہ وسائل اور پشت پناہی کرنے والے ممالک بدقسمتی سے کوئی قربانی نہیں دے رہے ہیں۔

شام میں جاری خانہ جنگی اور دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر بن علی یلدرم  نے  کہا کہ  ترکی اس وقت چار ملین شامی باشندوں کو اپنے ہاں پناہ  دیے  ہوئے ہے اور یہ سب کچھ ہم اپنی خواہشات اور خوشی سے کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی برادری کو بھی ترکی کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف آئندہ اجلاس ترکی میں منعقد ہوگا اور تہران میں جن موضوعات کی طرف توجہ  نہیں دی جاسکی ہے استنبول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اس پہلو کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی اور میزبان ملک ہونے کے ناتے ایک سال تک اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر بن  علی یلدرم اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد ترکی واپس آ گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا