English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ ديش: اپوزيشن پارٹی کے ارکان کی گرفتارياں جاری

share with us

ڈھاکہ :09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)حزب اختلاف کی بنگلہ ديش نيشنلسٹ پارٹی نے آج بروز اتوار دعویٰ کيا ہے کہ اس کے قريب دو ہزار ارکان کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ پارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد پارٹی کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے۔ بی اين پی تيس دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات ميں موجودہ وزير اعظم شيخ حسينہ اور ان کی عوامی ليگ پارٹی کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ بی اين پی کے ترجمان رضوی احمد کے بقول گرفتاريوں کا سلسلہ نومبر کے اواخر سے جاری ہے اور ان کے کارکنان اب تک جيلوں ميں ہيں۔ بی اين پی کے ايک اور رکن نے کہا ہے کہ پارٹی کے گيارہ اميدوار بھی زير حراست ہيں۔ اليکشن کے ليے انتخابی مہم کا دورانيہ کل پير سے شروع ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا