English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے، امریکا اور برطانیہ کا موقف

share with us

شامی باغیوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ روسی اور شامی فوج نے شدید قسم کی آنسو گیس باغیوں پر استعمال کی،بیان


واشنگٹن:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا اور برطانیہ نے اْس روسی بیان کو من گھڑت اور لغو قرار دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شامی باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے چند روز قبل کہا تھا کہ شامی باغیوں نے چوبیس نومبر کو حلب شہر پر حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔ اس حوالے سے امریکا کا کہنا تھا کہ اْس کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ شامی باغیوں نے ایسا ہرگز نہیں کیا بلکہ روسی اور شامی فوج نے شدید قسم کی آنسو گیس باغیوں پر استعمال کی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ روس اور دمشق میں اسد حکومت ایسی کارروائیوں سے فائر بندی ڈیل کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا